کھیلتا پنجاب،،، انڈر22فٹبال ایونٹ انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں میں ملتان فاتح رہی
ملتان: کھیلتا پنجاب انڈر22فٹبال ایونٹ انٹرڈسٹرکٹ مقابلوں میں ملتان فاتح رہی۔تفصیل کے مطابق ایونٹ کا آخری لیگ میچ ملتان اور خانیوال کے مابین ہوا جو کہ ملتان نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا لیگ ایونٹ میں ملتان اور وہاڑی پوائنٹ ٹیبل پرچار چار پوائنٹس کے ساتھ برابرتھیں۔تاہم گول اوسط کی بنیادپر ملتان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ملتان کی ٹیم انٹر ڈویثرنل مقابلوں میں حصہ لینے لاہورجائے گی۔ایونٹ کے اختتام پر ڈی ایف اے ملتان کے صدرمیاں جاویدقریشی سابق انٹرنیشنل فٹبالرزرانا باقرعلی،عابد حسین نے ٹیموں کو ونراوررنراپ ٹرافی دی۔اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے چیف منسٹر پنجاب کا یہ اقدام خوش آئند ہے۔نئے ٹیلنٹ کو اجاگرکرنے اوراپنے جوہردکھانے کا بہترین مواقع میسرآیا ہے۔ایسی ایکٹیویٹیز جاری رہنی چاہئیے تاکہ نیو جنریشن میں شوق اور جزبہ پیداہو۔اس موقع پر مہمان خصوصی میاں جاوید قریشی ،عابد حسین،رانا باقر،عبدالجبار خانیوال ،ماسٹرلطیف، کوآرڈینیٹر آصف لاہوری،شیخ مقیم احمد ودیگر ہمراہ تھے۔








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3175
Total Hits : 846684
Who's Online : 11




















