بنوں اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8خوارج ہلاک، 2جوان شہید
اسلام آباد: بنوں اور خیبر میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ کیپٹن سمیت دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی بنوں کے علاقے بکا خیل میں کی گئی جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران پانچ خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تاہم اس دوران ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شاگئی میں کی گئی جہاں تین خوارج کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن محمد زوہیب الدین نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ یہ خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، خوارج نے سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3167
Total Hits : 846676
Who's Online : 10




















