ملتان : جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر ملتان مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ،ضلعی ناظم اطلاعات انجینیئر رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت عام غریب ادمی کو معاشی طور پر خوشحال کرنے کے لیے معاشی انقلاب کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اج مڈل کلاس طبقہ بھی شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گیا ہے یوٹیلٹی بلز میں اضافے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی شنید سمجھ سے بالاتر ہیں کیونکہ عام غریب ادمی پہلے ہی شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں اور ان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں رہی سہی اٹا گھی چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش وصرف کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر دی ہیں قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یو آئی کے ذمہ داران و کارکنان ملک کی ترقی خوشحالی امن سلامتی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے