ہمیں چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر ہے، آئندہ وزیر اعظم بن کر ملک میں عوامی انقلاب برپا کریں گے: عابدہ بخاری
ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخآری نے کہا ہے کہ ہمیں چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر ہے اور ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنے چیرمین کے ہاتھ مضبوط کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے 57 یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں کیا عابدہ بخآری نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کی خاطر پارٹی کے قائم کی اور عوام کے حقوق کی عملاً جنگ لڑی جس کے نتیجہ میں ہمارے عظیم قائد کو پھانسی کی بے گناہ سزا دی گئی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا شہید بیگم نصرت بھٹو نے بھر پور ساتھ دیا جس کے نتیجہ میں انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہماری قائد بیگم نصرت بھٹو کو جیل میں اس قدر اذیت دی گئی کہ آخر وہ بھی شہید ہو گئیں ہماری شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے جب عوام کے حقوق کی آواز بلند کی تو انہیں بھی راستے سے ہٹا دیا گیا عابدہ بخآری نے کہا کہ جس قدر قربانیاں بھٹو خاندان نے دیں ان کا کوئی ثانی نہیں آج چیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ اور نا نا کے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے بطور وزیر خارجہ پاکستان کا وقار پوری دنیا میں روشن کیا ہے اور یوم تاسیس کے موقع پر ہم چئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کے لئے دعا گو ہیں انشاء اللہ بلاول بھٹو ملک کے آئندہ وزیر اعظم بن کر ملک میں عوامی انقلاب برپا کریں گے اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو ۔شہید بیگم نصرت بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے صدر مملکت آصف علی زرداری ۔چیرمین بلاول بھٹو زرداری ۔چیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی۔صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود۔سئنیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم۔کواڈینڑ عبدالقادر شاہین سٹی صدر ملک نسیم لابر ۔ صدر وومن ونگ جنوبی پنجاب شازیہ عابد اور پوری قیادت کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی گئی اس موقع پر سٹی تنظیم کی عہدیداروں شمیم اختر۔روبینہ سلیم۔سمیرا ندیم۔مصباح رحیم۔جنت بی بی۔رقیہ شبیر۔پروین نصیر۔عالیہ نصیر۔طیبہ۔نور فاطمہ۔امنہ فاطمہ۔عالیہ ملازم۔عائشہ ملازم۔نورین بی بی۔اروسہ بتول سمیت دیگر نے شرکت کی








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3200
Total Hits : 846709
Who's Online : 7




















