یوم اساتذہ ،،،گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونگی نمبر 14ملتان میں تقریب:ڈاکٹر فرخ نوید و دیگر کا خطاب
ملتان: گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونگی نمبر 14 ملتان میں یوم اساتذہ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بطور مہمان ِخصوصی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ علمدار کالج پروفیسر علی سخن ور نے ادا کئے۔تقریب کے آغاز میں پرنسپل کالج ہذا مسز فوزیہ یاسر نے معزز مہمانان گرامی اور پرنسپل صاحبان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور انہوں نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اُن موثر تعلیمی اقدامات و اصلاحات کو سراہا جن کی بدولت صوبہ پنجاب کے تمام کا لجز شبانہ روز ترقی کر رہے ہیں۔یہ تقریب ا ن قابل فخر پرنسپل صاحبان کی بے لوث محنت اور انتھک کاوشوں کو خراج ُتحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی کہ جن کی قیادت میں کا لجز کی انرولمنٹ ُمیں خاطر اضافہ ہوا۔تقریب کے اختتام پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کالج اساتذہ کرام کی تعلیمی و پر نسپل صاحبان کی انتظامی خدمات کو سراہا جن کی وجہ ہے سرکاری کا لجز کی تعلیمی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں ملتان ڈویژن کے تمام کالجز کے پرنسپل صاحبان کے علاؤہ پارلیمانی سیکرٹری اجمل چانڈیہ صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر فرخ نوید نے ملتان ڈویژن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرنسپل صاحبان میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3185
Total Hits : 846694
Who's Online : 11




















