ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سابق رکن قومی اسمبلی بیلم حسنین کھرل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی غریب مزدور کے حقوق کی طبقاتی جنگ لڑ رہی ہے پنجاب جاگ چکا ہے انشاءاللہ بلاول بھٹو زرداری آ ئند ہ وزیر اعظم ہوں گے سیاسی استحکام کے نتیجے میں معاشی استحکام کا انقلاب برپا ہو سکتا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے تاکہ ملکی معیشت کے استحکام کے باعث عام محنت کش طبقہ خوشحال ہو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 57 سال قبل پیپلز پارٹی کی بنیاد بھی عام غریب ادمی کی خوشحالی کے لیے رکھی، اج تجدید عہد کا دن ہے پارٹی کارکنان بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام 57 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹنے کے موقع پر کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،صدر ملتان ڈویژن خالد حنیف لودھی سینئر بزرگ سیاستدان حبیب اللہ شاکر، ممبر سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ، صدر پی ایل ایف ہائی کورٹ مہر اقبال سرگانہ ایڈووکیٹ، سینئر رہنماشاہد رضا صدیقی ،افتاب بابر،سٹی صدر شعبہ خواتین عابدہ بخاری،صدر پی ایل بی جنوبی پنجاب ملک عاشق بھٹہ ،صدر ملتان ڈویژن پی ایل بی مہر نادر سلطان گنپال،ملک اللہ بخش بھٹہ، ،سینئر رہنما سلیم الرحمن میو،سحرش خان،مرزا نزیر بیگ،سلیم شہزاد، جاوید خان جنجوعہ ، محمد اسلم بھٹی،شگفتہ حبیب، داؤد خلجی،زمان ،تنویر اعوان ،شبیر قریشی ،ہاشم بابر،حاجی خلیل راں،ظفر اعوان، محمد احمد راں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی بیلم حسنین کھرل نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹونے ملک دفاع کے لیے نہ صرف ایٹمی طاقت دی میزائل ٹیکنالوجی دی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر کی لاکھوں مستحقین خواتین مستفید ہو رہی ہیں اسی طرح ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کے لیے بیش بہا خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام محب وطن طبقات ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی امن سلامتی کے لیے سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تاکہ ملک و قوم دشمن عناصر کہ ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں جو نہ سیاسی استحکام چاہتے ہیں اور نہ ہی معاشی استحکام کے حق میں ہیں لیکن پیپلز پارٹی حکومت اور اتحادیوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔