صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری،،،مطیع اللہ جان کو فوری رہا اور صحافیوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا بند کیا جائے: صدر و جنرل سیکرٹری ایم یو جے
ملتان (بیوروچیف) ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے) نے صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں صدر ایم یو جے رؤف مان اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے والے صحافیوں کے خلاف کاروائیاں باعث تشویش ہیں، صدر رؤف مان نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، صحافی کا کام خبر دینا ہے لیکن حکومت حقائق سننے کو تیار نہیں۔ پاکستان میں اس وقت صحافت کرنا انتہائی مشکل کام بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کی گرفتاری آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے۔ صحافیوں کیخلاف ایسی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں ، انہوں نے کہا کہ مطیع اللہ جان کو فوری رہا اور صحافیوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا بند کیا جائے ۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3197
Total Hits : 846706
Who's Online : 9




















