ملتان : امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، آئی جی اسلام آباداور چیف کمشنر اسلام آباد کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا،دعوے کیے گئے تھے، اٹک روکنے کے جو بری طرح ناکام ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی خزانے سے تین ارب روپے سے زائد خرچ کر کے دارالحکومت کا نظام بگاڑ کر رکھ دیا،کے پی گورنمنٹ کے احتجاج میں صوبائی وسائل کے استعمال کی فوری تحقیقات کرکے اخراجات گنڈاپوراوربشری بی بی سے وصول کرکے صوبائی خزانے میں جمع کروائے جائیں،اسلام آباد کے شہریوں کاسکون تباہ وبربادکیاگیا،سکول،ہسپتال اورکاروباربندکروائے گئے،موبائل فون اورانٹرنیٹ بندش کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے مندرجہ بالا ذمہ داران کوفوری کٹہرے میں لایا جائے ایسے وزیر داخلہ اور پولیس کے سربراہوں کو فوری چلتا کیا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ پٹھان قوم دلیر اور بہادر ثابت ہوئی مگر پی ٹی آئی کی قیادت بزدل، مفاد پرست اور شعبدہ بازی میں پیش پیش رہی ہے، لوگوں کی جانوں سے کھیلنے کا یہ کھیل پی ٹی آئی قیادت نے وطیرہ بنا لیا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کا تماشا بنانے والی قیادت مزیدحکومت کے قابل نہیں ہیں، ہم پختونوں کی دلیری، محب الوطنی اورپاکستان کی باوقار افواج اورسیکیورٹی اداروں سے والہانہ محبت کو سلام پیش کرتے ہیں، مگر اب سب کو سوچنا ہوگا کہ کس طرح خیبرپختونخواکے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جاتا ہے، محمد فائق شاہ نے وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ کے کردار کی بھرپور مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ رینجرز، پولیس اور ماؤں کے معصوم بچے جن کی جان چلی گئی اس کا حساب کون دے گا، وہ خواتین اور مائیں بہنیں جو احتجاج میں شریک ہوئیں ان کی گرفتاریاں ہوئیں اوران کے وقار کو پامال کیا گیا اس کا حساب کون دے گا؟ نوجوان طبقہ کی ذہن سازی کرکے منفی اورذاتی ایجنڈے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے عمران خان اور بشری بی بی کسی سیاسی قیادت کو نہیں مانتے،یہ دھونس اورڈکٹیٹرشپ کب تک چلے گی؟ اپنے کارکنوں اور عمران خان کو رہا کروانے آئے تھے پانچ سو سے زائدمزید گرفتار کروا کر ہزاروں افرادکوبے یارومددگارچھوڑکرکے فرارہوگئے ان حربوں اور سازشوں کا جواب پوری قوم مانگ رہی ہے امن ترقی پارٹی اس رویے اور ذاتی مفادات کی سیاست کی سخت مذمت کرتی ہے۔امن ترقی پارٹی عوام سے پاکستان کی خاطر یہ اپیل کرتی ہے کہ خدارا شخصیات اور برادریوں سے نکلیں،امن ترقی پارٹی کامنشور انقلابی اور پاکستانیوں کی قسمت بدلنے کا جوحل دے چکا ہے اس پر تمام عوام امن ترقی پارٹی کاساتھ دیں جس سے آپ عوام کو طاقت اور اختیار ملے گا۔ شخصی اور موروثی کرپٹ سیاست اورافسرشاہی سمیت تمام مسائل کاجڑ سے خاتمہ ہو گا۔