سینئر سرائیکی راہنما ملک عبد المجید کاروانی ایڈووکیٹ کراچی میں انتقال کر گئے،، غازی احمد حسن کھوکھر کا انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار
ملتان(صفدربخاری سے) سینئر سرائیکی راہنما ملک عبد المجید کاروانی ایڈووکیٹ آج۔ 28 نومبر بروز جمعرات کراچی میں انتقال کر گئے وہ گزشتہ 21سال سے سرائیکی تحریک چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے تھے اور ایم کیو ایم صوبائی کمیٹی پنجاب کے ممبر تھے انھوں نے بیرسٹر تاج لنگاہ کی پاکستان سرائیکی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے حاجی احمد نواز سومرو کی صدارت میں قائم سرائیکی قومی تحریک کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے کام کیا جس میں ملک عابد حسین پریڑ ، اکرم شاہین ایڈووکیٹ بھی شاملِ تھے کچہری چوک ملتان میں ان راہنماؤں نے سرائیکی حقوق کی خاطر علامتی پھانسیاں بھی لی تھیں جس کو دنیا بھر کے میڈیا نے پزیرائی دی تھی نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے ان کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں قوم پرستی کی بنیاد پر کی جانے والی سیاست کا نا قابل تلافی نقصان قرار دیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا ملک عبد المجید کاروانی سنجیدہ قوم پرست رہنما ہی نہیں بلکہ انسان دوست شخصیت کے حامل تھے








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3178
Total Hits : 846687
Who's Online : 11




















