سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
bbc news urdu نے Thursday، 28 November 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق صاحبزادہ حامدرضا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی دینےکافیصلہ کیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرکےقومی اسمبلی سے استعفی پیش کریں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظرپارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد صاحبزادہ حامد رضا کو پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3179
Total Hits : 846688
Who's Online : 10




















