ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے) کی مجلس عاملہ باڈی اور مندوبین کا ملتان پریس کلب میں اجلاس،،یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک ممبر شپ اوپن کرنے کا فیصلہ
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے) کی مجلس عاملہ باڈی اور مندوبین کا اجلاس گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں منعقد ہوا، مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے کی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری محمود احمد چودھری نے قائمقام جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیے ۔ اس موقع پر قائم مقام صدر جاوید اقبال عنبر نے اجلاس کے شرکاء کو سابق اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا ، شرکاء کو بتایا کہ سابق اجلاس میں مجلس عاملہ کی منظوری سے دو ارکان مہر رضا سیال اور رانا بلال کو مجلس عاملہ کا ممبر منتخب کیا گیا تھا اس لئے ان کو باقاعدہ باڈی کا حصہ بننے پر ویلکم کیا جاتا ہے شرکاء نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فنانس سیکرٹری رانا عرفان السلام کی 6 ماہ مدت پوری ہوچکی ہے اس لئے باڈی کے فیصلے کے مطابق باقی مدت کے لئے مکرم خان فنانس سیکرٹری ایم یو جے کے فرائض دیں گے کیونکہ دونوں امیدوار برابر ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے تھے اس پر شرکاء نے رانا عرفان السلام کی خدمات اور کام کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ مکرم خان کو بطور فنانس سیکرٹری ویلکم کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک ممبر شپ اوپن کرنے کا بھی فیصلہ کیا جس کی تمام شرکاء نے تائید کی اس کے علاوہ الیکشن کمیٹی کے لیے چیئرمین طاہر ندیم اور اراکین عامر مشتاق و زین العابدین کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں فنڈز ریزنگ کمیٹی کا بھی اتفاق رائے سے اعلان کیا گیا جس میں صدر رؤف مان ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، طارق انصاری ،آغا شاہد عظیم ، ملک اعظم ، احتشام الحق ، زینب گردیزی ، مکرم خان اور عقیل چودھری کے ناموں پر اتفاق کیا گیا اور اس فیصلے کی تائید کی گئی ، مندوبین کے اجلاس کی صدارت صدر رؤف مان نے کی اس موقع پر شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور فنڈ ریزنگ کے لیے سیاسی شخصیات ، صنعت کاروں ، تاجروں اور مخیر حضرات سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں صدر رؤف مان ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، فنانس سیکرٹری رانا عرفان السلام ، جوائنٹ سیکرٹری محمود احمد چودھری مجلس عاملہ کے اراکین صفدر بخاری ، عقیل چودھری ، تنویر گیلانی ، زینب گردیزی ، وسیم خان بابر ، زین العابدین رانا بلال یونس جبکہ مندوبین میں طاہر ندیم ، مظہر خان، آغا شاہد عظیم ، اعظم ملک ، اختر شیخ ، احتشام الحق ، اسلم جاوید ، سہیل چودھری ، سہیل قریشی ، عمران میتلا ، طارق اسماعیل ، نسیم یوسف اور ممبر ایف ای سی سعید مکول نے شرکت کی ۔








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3167
Total Hits : 846676
Who's Online : 10




















