پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل،پیپلز لیبر بیورو صدر ملتان ڈویژن نادر سلطان گنپال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی ہمیشہ چاروں صوبوں کے درمیان اتحاد اخوت امن اور بھائی چارے کی بات کی عوام خوشحال پاکستان بنانے،جمہوریت کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی خواہاں ہے پیپلز پارٹی واحد عوامی جمہوری اور سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے بیش بہا خدمات سر انجام دیں اور آ مریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آ ج یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سدوحسام چوک پر مقامی ہوٹل میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کی ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین کھرل، پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک عاشق حسین بھٹہ، پی پی ملتان ڈویژن کے سیکریٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ ،پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کی سینئر نائب صدر بیگم راضیہ رفیق،نائب صدر ملتان ڈویژن سلیم شہزاد،نائب صدر پی پی ملک اللہ بخش بھٹہ، چوہدری محمد یسین ،عبدالروف لودھی،سحرش خان،پی ایل بی جنرل سیکریٹری شاہ زیب مشتاق،حاجی امین ساجد سمیت مشتاق سندیلہ ،شبانہ گل،اکبر عاربی،ممتاز نعیم،مہر خلیل راں ودیگر موجود تھے بیلم حسنین کھرل نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت دی،قادیانیت کو اقلیت قرار دیا جبکہ اسلامی سربراہی کانفرنس،شناختی کارڈ کے اجراء سمیت دیگر خدمات سر انجام دیں اسی طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے دفاع کے لیے میزائل ٹیکنالوجی ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،پاسپورٹ،روزگار کے مواقع فراہم کیے جبکہ پارٹی رہنماؤں ملک عاشق بھٹہ ،ایم سیلم راجہ،مہر نادر سلطان گنپال نے کہا کہ ہم یوم تاسیس کے موقع پر تجدید عہد کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کروڑوں کارکن پیپلز پارٹی کی قیادت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،صدر مملکت پاکستان آ صف علی زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آج پنجاب کی عوام بھی بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے انشاءاللہ آ نے والے وقتوں میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے کیونکہ پیپلز پارٹی نے مزدور،کسان،خواتین،یوتھ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کو حقیقی معنوں میں عزت دی۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3203
Total Hits : 846712
Who's Online : 7




















