ملتان :  صدرانجمن تاجران صدربازار کینٹ چوہدری محمود علی ، چیئرمین مال پلازہ کینٹ اعجازکریم ، چیف کوآرڈینیٹر MAT کینٹ غضنفرملک ، جنرل سیکرٹری مال پلازہ آغا قاسم شاہ، کلب عابد خان ، شیخ ریحان اور بلال بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کینٹونمنٹ تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے 8 بجے تجارتی مراکز بندش کی پابندی اور ٹارگٹڈ جرمانے ختم کیے جائیں بدترین کاروباری و معاشی حالات میں سمارٹ لاک ڈاؤن سفید پوش چھوٹے تاجروں اور محنت مزدوری کرنے والے طبقہ کا معاشی استحصال ہے سموگ ختم ہونے کے باوجود سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ذومعنی اقدام ہے کینٹ کے تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ قانون پر عملداری کے معاملہ میں تعاون کیا ہے بدترین مہنگائی اور بجلی گیس قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ سےپہلے ہی کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن اور بھاری جرمانوں نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے حکومت سے مطالبہ کرتےہیں سفیدپوش اور غریب طبقہ کے حالات پر رحم کریں اور 10 بجے تک تمام کاروبار جاری رکھنے اور 12 بجے تک ریسٹورنٹ کھلے رکھنے کی اجازت دے کر ریلیف دیا جائے۔