راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈے کھل گئے
راولپنڈی: راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال ہو چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 5 روز بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مری روڈ کو جزوی بحال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔شہر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے۔ “جنگ ” کے مطابق مری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈبل روڈ اور آئی جے پی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈے کھول دیئے گئے۔اسلام آباد ایکسپریس کی طرف جانے والے راستے کھول دیئے گئے ہیں اور مری روڈ پر 5 روز سے بند کاروباری مراکز کھل گئے ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد 4 روز سے بند موٹر ویز کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3195
Total Hits : 846704
Who's Online : 10




















