علی امین گنڈاپورکا پی ٹی آئی احتجاج میں شہید ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
bbc news urdu نے Wednesday، 27 November 2024 کو شائع کیا.
مانسہرہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی احتجاج میں شہید ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ڈھائی سے ہماری جماعت کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ہمارا لیڈر جیل میں ہے اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، جب بھی ہم جلسے جلوس کی بات کرتے ہیں تو اجازت نہیں دی جاتی،ہم پر بے بنیاد مقدمات کاٹے گئے ہیں،ہم نےاسلام آباد مارچ کیلئےپرامن احتجاج کی کال دی،احتجاج کےدوران ہمارے متعدد لوگ شہید، سینکڑوں زخمی ہوئے، کارکنوں پر تشددکی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کراؤں گا،انہوں نے کہاکہ ہمارے جتنے ورکرز شہید ہوئے ان کے خاندان کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3176
Total Hits : 846685
Who's Online : 11




















