ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی کی طرف سے منعقدہ پیپلزپارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی و کوآرڈینیٹر تاسیسی جلسہ سید علی قاسم گیلانی، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب و کنوینر تاسیسی جلسہ خواجہ رضوان عالم، ممبر قومی اسمبلی و سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان، سید احمد مجتبی گیلانی، ضلعی صدر و ایم پی اے میاں کامران عبداللہ مڑل، ایم پی اے رانا اقبال سراج، ڈویڑنل صدر ڈی جی خان آصف خان دستی، سٹی صدر ملتان ملک نسیم لابر، اے ڈی خان بلوچ، رانا شاہد الحسن، رانا سجاد حسین، خواجہ عمران، میاں منظور قادری، ساجد خان بلوچ، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، ملک ندیم اختر، رانا ذوالفقار المعروف رانا کے ٹی جی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی کا 57واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و جذبے سے 30 نومبر کو ملک بھر میں منایا جائے گا اس سلسلہ میں مرکزی تقریب ایک بہت بڑے جلسہ کی صورت میں ڈمرا فارم ہاوس قاسم بیلہ میں ہوگی اس مرکزی تقریب سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری زرداری لائیو خطاب کریں گے اور ملتان کی عوام کیلئے خاص طور پر نوجوانوں کیلئے بڑے سرپرائز کا اعلان کریں گے اس مرکزی تاسیسی جلسہ میں گورنر پنجاب سرادر سلیم حیدر بھی شرکت کریں گے مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان اور پیپلزپارٹی کا رشتہ روح و جسم کی مانند ہے۔ یوم تاسیس کے موقع پر اندرونی و بیرون ممالک نظریاتی اجتماعات میں پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کے قومی و عالمی خدمات کو سراہتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی دہشتگردی لاقانونیت انتہا پسندی عدم برداشت فرقہ پرستی کے خلاف جاری قومی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے اور چیئرمین بلاول بھٹو کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے سال عزم کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر علی قاسم گیلانی، خواجہ رضوان عالم، نوابزادہ افتخار احمد خان اور راو ساجد علی نے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کو ترک کرے اور ملکی مفاد میں سنجیدگی سے انتشار کے بجائے سیاسی راستہ چنے تحریک انصاف کی غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے بد امنی اور عدم استحکام کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے عوامی سہولیات کا نظام متاثر ہو رہا ہے تحریک انصاف کا انتشاری ایجنڈہ نہ صرف ملک میں امن و امان کی صورت حال کو ابتر کر رہا ہے بلکہ اس کے نتیجہ میں ملک کہ معیشت، سفراتکاری ور عوامی فلاح و بہبود پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں عوام اس وقت امن، استحکام اور ترقی چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کی منفی سیاست ان مقاصد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے اس تقریب میں ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، عرفان انصاری، ذوالفقار بھٹہ، عبدالرزاق جھانب، نعیم جھانب سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔