روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ کی تقریبات،،، سوسائٹی نیوز ای پیپر نے کم عرصے میں سنجیدہ صحافت کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے: میر احمد کامران مگسی
ملتان (بیوروچیف) روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جس میں ادبی و صحافتی حلقوں کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس سلسلے کی ایک اہم تقریب گزشتہ روز تحقیق اور پبلشنگ کے معروف ادارے “ادب سرائے” کی جانب سے منعقد کی گئی، جو نہایت پروقار اور متاثرکن تھی۔ تقریب کی میزبانی ادب سرائے کے چیف ایگزیکٹو میر احمد کامران مگسی نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر نے کم عرصے میں سنجیدہ صحافت کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
اس ڈیجیٹل اخبار نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد قارئین تک رسائی حاصل کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ تقریب کے دوران میر احمد کامران مگسی نے روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی ٹیم اور اس کے مینٹور ملک امجد سعید تھہیم کو “بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ برائے اعترافِ فن” پیش کیا۔ یہ ایوارڈ مثبت اور معیاری صحافت کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ میر احمد کامران مگسی نے ادب سرائے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ علامہ رحمت اللہ طارق اور ڈاکٹر اسلم انصاری مرحوم کے تحقیقی تصورات کو عملی شکل
دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب سرائے، مقامی و عالمی ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ تراجم اور تحقیق میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس ادارے کا ذیلی منصوبہ “ڈی جی سرائے” نئی نسل کو ای لرننگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تعلیم دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چیف ایڈیٹر روزنامہ سوسائٹی نیوز، ملک امجد سعید تھہیم نے میر احمد کامران مگسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے ایک اعزاز ہے۔ تقریب میں دیگر معزز شخصیات بشمول ملک ارشد اقبال بھٹہ ، سید صفدر علی بخاری،، خواجہ ضیاء صدیقی، سید ریاض حسین بخاری، بابر چوہدری، حاجی بلال احمد، محمد اقبال ہانس، محمد عرفان رانا، عبداللہ ریاض بخاری،میر عبداللہ مگسی نے شرکت کی۔ ان شرکاء نے ادب سرائے اور سوسائٹی نیوز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے ملتان کی علمی و ادبی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ یہ تقریب نہ صرف ادب اور صحافت کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل تھی بلکہ اس نے نوجوانوں کو ان شعبوں میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دی۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3207
Total Hits : 846716
Who's Online : 4




















