حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی
bbc news urdu نے Monday، 25 November 2024 کو شائع کیا.
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی، محکمہ داخلہ پنجاب نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی، اس دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے کیا گیا ہے، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3188
Total Hits : 846697
Who's Online : 11




















