سانحہ پارا چنار،،،چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان و ایگزیکٹو ممبران کی شدید مذمت
ملتان(صفدربخاری سے) چئیرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے سانحہ پارا چنار کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلکی و لسانی تعصبات ملک و قوم کے لیے زہر قاتل ہیں ان کے خاتمے کیلئے پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کرآے بڑھنے ہوگا،پارا چنار کے 100 سے زائد مرد و خواتین سمیت معصوم بچوں کو جس طرح سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا اُس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،کرم ایجنسی سمیت پورے صوبے میں پاک فوج کی نگرانی میں آپریشن کا آغاز کیا جائے تاکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت جو فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے اس کا خاتمہ بروقت ممکن ہو کیونکہ پاکستان کسی طور بھی اس طرح کے فسادات و اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا تاہم سیاسی و مذہبی قیادتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اس اہم مسئلے کے حل کیلئے مل کر أگے بڑھنا ہوگا۔ایگزیکٹو ممبران متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ایڈووکیٹ اللہ دتہ کاشف بوسن،ایڈووکیٹ اطہر شاہ بخاری،علامہ عنایت اللہ رحمانی،علامہ عون نقوی،ملک سلطان محمود،علامہ دستگیر حامدی،ایڈووکیٹ بابو نفیس انصاری اور مولانا ایوب مغل نے کہا کہ شرپسند عناصر ملکی امن و امان کو داو پر لگاتے ہوئے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل میں مگن ہیں ان کے قلع قمع کے لیے زبانی کلامی باتوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے زبانی کلامی باتوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دونوں صوبوں میں امن و امان کا قیام حقیقی معنوں میں ممکن ہو۔علامہ عبدالحق مجاہد،پروفیسر ماجد وٹو،ملک عمران یوسف،حافظ ظفر قریشی،ملک عمران یوسف اور اشرف قریشی نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر ایک پاکستانی ہے اور تمام پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پارا چنار قومی سانحہ ہے وفاقی و صوبائی حکومت أپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بے گناہ و نہتے مسافروں کو بے دردی سے قتل کرنے والے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائے۔








































Visit Today : 404
Visit Yesterday : 440
This Month : 13561
This Year : 61397
Total Visit : 166385
Hits Today : 3191
Total Hits : 846700
Who's Online : 10




















