پاکستان بزنس فورم، کنزیومر رائٹس فورم اور ہیلپرز فورم کےزیر اہتمام مذاکرہ،،سرکاری محکموں کی ناقص کارکردگی پر مقررین کا خطاب
ملتان: پاکستان بزنس فورم، کنزیومر رائٹس فورم اور ہیلپرز فورم کےزیر اہتمام منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر کنزیومر رائٹس فورم ملک قسورعباس گرا ایڈوکیٹ ، محمد عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، صدر اذان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ملتان) غضنفرملک اور سیکرٹری کلب عابد خان نے کہا محکمہ پولیس، محکمہ مال ، واپڈا سمیت اداروں کے روائتی طرزعمل اور ناقص کارکردگی کے باعث سائل شہریوں کو عدالتوں سے رجوع کرنا پڑتاہے عدالتوں میں سب سے زیادہ انہی محکموں کے ستائے لوگ انصاف کے حصول کیلئے عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں اگر محکمے عوام کی بروقت درست داد رسی اور شکایات کا اذالہ کریں تو شہریوں کی بڑی تعداد اذیت سے بچ سکتی ہے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے آزان ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر ملازم حسین خان کھیڑا، صوبائی سیکرٹری ملک اشفاق احمد سندیلہ، صدر پاکستان بزنس فورم ملتان شیخ محمد عرفان اور چیف آرگنائزر ہیلپرزبزنس فورم معظم وحید خواجہ نے کہا عوام کے بنیادی حقوق کاتحفظ اور درپیش سنجیدہ مسائل کا فوری حل حکومتی ذمہ داری ہے رسیدی ٹکٹوں کی قیمتوں اور اشٹام کی مالیت میں اضافہ سفید پوش اور غریب طبقہ کیلئے اذیت کا باعث ہے سفید پوش طبقہ کیلئے انصاف کا حصول دشوار ترین بنا دیا گیا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں عام شہریوں کوریلیف اور انصاف کا حصول آسان ترین بنایا جائے مذاکرہ میں معروف قانون دان ملک اویس نانڈلہ، راناتنویر ایڈووکیٹ ، خواجہ دلشاد احمد ، سجاداحمدبھٹی ، شیخ طیب اویس نے بھی خطاب کیا۔








































Visit Today : 403
Visit Yesterday : 440
This Month : 13560
This Year : 61396
Total Visit : 166384
Hits Today : 3178
Total Hits : 846687
Who's Online : 11




















