تحریک انصاف پر پابندی،،،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
bbc news urdu نے Monday، 25 November 2024 کو شائع کیا.
لاہور : پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سےفیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیاہے، ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے۔قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج کے باعث پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے، یہ ایک شدت پسند جماعت ہے اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 433
Visit Yesterday : 440
This Month : 13590
This Year : 61426
Total Visit : 166414
Hits Today : 3384
Total Hits : 846893
Who's Online : 5




















