ملتان (صفدربخاری سے) صدر پنجاب سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مسز نسرین اختر ملک اور سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ مسلم لیگ ن ملتان چوہدری زاہد مسعود نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انتشاری ٹولہ احتجاج کی کال اس لئے دے رہا ہے کہ وہ ملکی بقانہیںبلکہ انارکی چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی کال ملک میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش ہے لیکن یقینی طور پراس سازش کو عوام ناکام بنادیںگے۔ قوم اب اچھے اور برے کی پہچان کرچکی ہے اور ہر محب وطن شخص کو ملک وملت کی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے ۔پی ٹی آئی کی نوجوان نسل کو انتشار اور توڑ پھوڑ کی طرف لانے کی مذموم کوشش حسب سابق ناکامی سے دوچا ر ہوگی اور ملک دشمن عناصر خاطر جمع رکھیں کہ پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔یہی وہ وقت ہے کہ جب ہم ایک ہوکر ملک و ملت کیلئے کچھ کرسکتے ہیں ملک پہلے ہی بحرانوں سے دوچار ہے اور اس وقت انارکی ملکی مفاد کے خلاف جائے گی۔نئی نسل کو حب الوطنی کا ثبوت دینا ہوگا کیونکہ دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ۔قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سامنے رکھے اور شہیدوں کے خون سے وفا کرے جنہوں نے اپی جانیں دے کر اس ملک کو دشمن کی بری نظر سے بچایا ۔ہمیشہ کی طرح اس وقت بھی عمرانی انتشار فقط دشمن کی سوچی سمجھی سازش ہے لیکن حکومت اس سازش کو ناکام بنادے گی ۔حکومت کا فوکس اس وقت ملک کی بقا اور سالمیت ہے اس لئے انتشاری ٹولہ سرگرم ہے کیونکہ ارضِ پاک کی خوشحالی کی طرف شروعات اُسے کھٹک رہی ہے۔