ایپکا کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر فورا عمل کیا جائے ،،، مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے: چیئرمین ایپکا پاکستان و دیگر کی پریس کانفرنس
ملتان: ایپکا ایکسائز آفس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا اقبال نون چیئرمین ایپکا پاکستان سید ارشاد حسین نقوی صدر ملتان ڈویژن ملتان و اینٹی کرپشن، ایم احسان خان سدوزئی صوبائی چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب ملک عبدالمجید نانڈلہ ،ملک حسن عباس سپرا جنرل سیکرٹری ، کریم نواز خان جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان ڈویژن رانا وجاہت حسین صدر ایجوکیشن رانا ناصر چیئرمین ایپکا،امجد بلوچ رانا ندیم اشرف راؤ محمد نعمان صدر نشتر راؤ نعمان صدر فوڈ نے کہا کہ ایپکا کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر فورا عمل کیا جائے مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،شیخ سکندر انسپیکٹر ایکسائز ڈی جی خان ایکسائز موٹر چیکنگ ایکسائز نارکوٹکس پر تعینات تھا دوران ڈیوٹی اغوا کر لیا گیا ہے اسے فوراً بازیاب کروایا جائے اور اغوا کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائے، پہلے اسے اغوا کرنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھی ایپکا ملتان ڈویڑن کو احتجاج اور ہڑتال کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اگر اسے باز یاب نہ کروایا گیا تو ایپکا پورے پنجاب میں احتجاج اور ہڑتال کرے گی اور تالہ بندی کروائے گی ،اعلی حکام سے وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب ،ائی جی پنجاب اور سیکرٹری ایکسائز سے اپیل ہے کہ اسے فوراً بازیاب کروایا جائے۔ ڈی جی خان میں ایف ائی ار درج ہونے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور 17 اے کو بھی بحال کیا جائے۔







































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 440
This Month : 13591
This Year : 61427
Total Visit : 166415
Hits Today : 3406
Total Hits : 846915
Who's Online : 4




















