ملتان: سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ کاروائیوں میں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے، گیس پریشر میں بہتری لانے، اور صارفین کی شکایات کا فوری حل یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 1 میٹر سروس لائن سے دور ہونے کی وجہ سے منقطع کیا گیا۔ تین ڈومیسٹک میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کیے گئے۔دو میٹر سائیڈ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے منقطع کیے گئے۔ایک ڈومیسٹک میٹر کمرشل استعمال پر منقطع کیا گیا۔ 92 گھریلو کیسز کی دروازے دروازے چیکنگ کی گئی۔کمپنی نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اس قسم کی کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بلا تعطل اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔