ملتان(صفدربخاری سے) رائل قونصلیٹ سعودی عرب کراچی کے قونصل جنرل عبدالرحمٰن جمعہ نے  پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن(پوئپا) کے وائس چیئرمین، اے ایف مین پاور کے سی ای او و معروف بزنس مین محمد عدنان پراچہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ پروموٹرز کی رجسٹریشن ایک ماہ کے اندر کردی جائے گی۔پاکستانی بزنس مینوں کیلئے سعودی قونصلیٹ کراچی کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ۔سعودی عرب میں بزنس کے خواہشمند تاجروں کو مکمل معاونت اورگایئڈ لائن دیں گے۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سعودی پرنس محمد بن سلمان کے ویزن 2030 کے تحت تربیت یافتہ اور ہائی سکلڈ پروفیشنل ورک فورس پاکستان سے بڑھانا ھے کیونکہ اس وقت ھماری 50 فیصد سے زائد ورک فورس سعودی عرب ایکسپورٹ ھوتی ھے۔سعودی میں مقیم سمندر پار پاکستانی ھماری کل ریمیٹنس کا 25 سے 27 فیصد زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز پاکستانی ورکرز کو سکلڈ اور سرٹیفایئڈ کریں۔پبلک پرایئویٹ پارٹنر شپ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز اور دوسری بزنس کمیونٹی کو آن بورڈ آنا چاہیئے۔آنے والا وقت سکلڈ اور پروفیشنل ورک فورس کا ھے۔ان سکلڈ کیٹیگری سے پاکستان کو نکلنا ھوگا۔اور ھمیں سکلڈ، ہائی سکلڈ اور پروفیشنل ورک فورس کی طرف زور دینا ھوگا پوئپا کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ نے گذشتہ روز رائل قونصلیٹ کراچی میں قونصل جنرل عبدالرحمٰن جمعہ سے پروموٹرز کمیونٹی کے مسائل کے حل بارے اھم ملاقات کی اور انہیں پروموٹرز کو درپیش مسائل جن میں کراچی قونصلیٹ میں پروموٹرز کی رجسٹریشن، آئی ڈی پاس ورڈ، جمع شدہ لائسنس کی واپسی،عقد عمل سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان کے حل بارے سفارشات پیش کیں۔قونصل جنرل نے تمام مسائل بڑی توجہ سے سنے اور تمام کے تمام حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔آئی ڈی پاس ورڈ اور قونصلیٹ میں جمع شدہ لائسنس واپسی بارے فوری احکامات جاری کئے۔قونصل جنرل نے پوئپا کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ آپ پاکستان میں سعودی حکومت کے نمائندے ہیں۔انہوں نے بتایا کی آئندہ چند دنوں میں قونصل جنرل بزنس کمیونٹی کے پلیٹ فارم سے خطاب کریں گے اور پاکستانی بزنس مینوں خصوصا کراچی کی تاجر کمیونٹی کو آن بورڈ لیں گے تاکہ پاکستان سے جو بھی تاجر سعودی عرب میں اپنا بزنس سیٹ کرنا چاھے تو سعودی قونصلیٹ کراچی اسکی مکمل معاونت اور رہنمائی کرسکے۔قونصل جنرل عبدالرحمٰن جمعہ نے کہا کہ پاکستان کی ورک فورس، اوورسیز کمیونٹی اور پاکستانی یوتھ کیلئے سعودی قونصلیٹ کے دروازے ھر وقت کھلے ہیں۔یوتھ کو کوئی بھی مسلہ ھو ھم حاضر ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز پاکستانی یوتھ کو ھنر مند بنا کر سعودی عرب بھجوایئں۔انہوں انہوں نے کہا کہ سعودیہ میں مقیم ورکرز پاکستان کے سفیر ہیں اور سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی ورکرز اھم کردار ادا کررھے ہیں۔انہوں نے وائس چیئرمین پوئپا محمد عدنان پراچہ پراچہ کو بتایاکہ اس وقت سعودی قونصلیٹ کراچی 1800 سے 2000 ورک اور وزٹ ویزہ روزانہ سٹمپ کرکے ریجن میں سر فہرست ھے جو کہ سعودی قونصلیٹ کراچی کا بہت بڑا اعزاز ھے۔آخر میں قونصل جنرل نے پروموٹرز کی رجسٹریشن فائلز وصول کیں۔وائس چیئرمین پوئپا محمد عدنان پراچہ نے بھرپور عزت افزائی اور پروموٹرز کمیونٹی کے تمام دیرینہ مسائل حل کرنے پر پوئپا کی جانب سےقونصل جنرل عبدالرحمٰن جمعہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔