دریائے سندھ سےنہریں نکالنے کا مجوزہ منصوبہ،،، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات شدید ہو گئے
اسلام آباد : دریائے سندھ سےنہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات شدید ہو گئے۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں۔ پانی سب کا مشترکہ حق ہے، بغیر اتفاق رائے کے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب عمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ 1991 کاپانی معاہدہ سندھ سمیت تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے۔ عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں، پھر بیان دیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوشحالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے۔ چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مدد کی ضرورت ہے، اس حوالے سے سندھ کا مؤقف واضح ہے۔ دوسری جانب شازیہ مری نے کہاہے کہ چیئرمین پی پی نے تجویز دی ہے کہ صوبوں کے زرعی منصوبوں کو وفاقی حکومت سنے اور اس کا متفقہ حل نکالے۔ وفاقی حکومت دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے والے اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔ طاقت کے ذریعے اپنی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگا اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔






































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 440
This Month : 13592
This Year : 61428
Total Visit : 166416
Hits Today : 3448
Total Hits : 846957
Who's Online : 6




















