ملتان :  سرائیکی صوبہ بنا کر جھنگ کو ملتان کے ساتھ شامل کرنے کے لیے سرائیکستان نوجوان تحریک نے سلطان باہو میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر جھنگ تہذیب و ثقافت زبان اور مسافت سمیت ہر لحاظ سے ملتان کا حصہ ہے اس لیے جھنگ کو ڈویژن بنا کر نئے سرائیکی صوبہ میں شامل کرنے کے نعرے درج تھے مظاہرین نے جھنگ کو ڈویژن بناؤ ،جھنگ کو ملتان کے ساتھ شامل کرو ،ساڈی جند ساڈی جان سرائیکستان سرائیکستان کی بھر پور نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات ،مرکزی راہنما سبطین خان لنگاہ ،ملک مبشر بوسن ،مہر تجمل سیال ,صابر خان بلوچ نے کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہر مظہر کات و دیگر راہنماؤں نے کہا کہ جھنگ شروع سے ملتان کے ساتھ رہا ہے جھنگ کو تخت لاہور نے ہمیشہ پسماندہ رکھا ہے جبکہ ہماری سفری مسافت ملتان کے ساتھ بہت کم ہے ملتان اور جھنگ ضلع کی سرحد کا صرف پندرہ کلو میٹر کا فاصلہ اور جھنگ کے لوگوں کوملتان اپنا گھر لگتا ہے ہمارے صحت روزگار سمیت تمام مسائل کا حل ملتان کے ساتھ شامل ہونے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے فوری جھنگ کی غریب عوام کی آواز سنیں اور تخت لاہور سے نجات دلائیں اور ملتان کے ساتھ شامل کریں تاکہ ہمارے مسائل حل ہو سکیں ۔مہر مظہر کات و دیگر نے جھنگ کے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی ع صوبائی اسمبلی میں ہماری آواز اٹھائیں اور جلد سے جلد ہمیں تخت لاہور سے نجات دلائیں ورنہ بھر پور احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک جھنگ کو شامل کے ساتھ شامل نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔مظاہرے میں مجاہد واہگہ،عقیل سیال ۔مخدوم علی عباس،رانا عارف ،سید ثمر شاہ سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔