روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپرملتان کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب ،،، چوھدری زاہد مسعود نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور چیف ایڈیٹر روزنامہ سوسائٹی نیوز اور پوری ٹیم کو شیلڈ پیش کی
bbc news urdu نے Thursday، 21 November 2024 کو شائع کیا.
ملتان : روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب حاجی ندیم قریشی چیئرمین ٹیم سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ن لیگ و جنرل سیکرٹری سبزی و فروٹ منڈی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔ سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ملتان چوھدری زاہد مسعود نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا اور چیف ایڈیٹر روزنامہ سوسائٹی نیوز اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ن لیگ کی جانب سے روزنامہ سوسائٹی نیوز کی مثبت صحافت کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ حاجی ندیم
قریشی ،زاہد مسعود نے کہا کہ سوسائٹی نیوز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ، چیف ایڈیٹر ملک امجد سعید تھہیم اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے اور صرف ایک سال کی مدت میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد قارئین تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ چیف ایڈیٹر ملک امجد سعید تھہیم نے حاجی ندیم قریشی، چوہدری زاہد مسعود سمیت سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ن لیگ کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ خوبصورت محفل سجائی۔ تقریب میں سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ن لیگ کے سرپرست اعلیٰ محمد قسور بھٹّی ، چیئرمین سپورٹس ٹیم و جنرل سیکرٹری سبزی و فروٹ منڈی حاجی ندیم قریشی ، سینئیر نائب صدر تاج الدین قریشی ، جنرل سیکرٹری نمیر علی ،نوید پاشا ،جاوید خان اور ایڈیٹر مکک ماجد سعید، ایڈیٹر کوآرڈینیشن سید صفدر علی بخاری اور چیف رپورٹر محمد عرفان رانا بھی موجود تھے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 440
This Month : 13591
This Year : 61427
Total Visit : 166415
Hits Today : 3404
Total Hits : 846913
Who's Online : 4




















