عالمی یوم اطفال،،،بچے قدرت کاانمول عطیہ ہیں، ان کی تعلیم وتربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی ہماری قومی ذمہ داری ہے: ڈاکٹر صفدرحسین واہگہ
ملتان: سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدرحسین واہگہ نے کہا ہے کہ بچے قدرت کاانمول عطیہ ہیں۔ ان کی تعلیم وتربیت اور سازگار ماحول کی فراہمی ہماری قومی ذمہ داری ہے کیونکہ بچوں کے حقوق بھی انسانی حقوق ہیں۔ اُن کی زندگی کا تحفظ، خوراک، لباس اور بچوں کی رائے وخواہشات کا احترام ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گل گشت ہائی سکول میں بچوں سے اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او سکینڈری ملتان شیخ محمد رفیق، سابق ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان اسلم خان قیصرانی، سینئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، پرنسپل سکول ہذا شاہ محمد، ایجوکیشن آفیسر میاں منیر احمد، ماہر تعلیم رانا جاوید مصطفی اور ڈاکٹر خورشید علی سمیت دیگر موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کو معیاری اور یکساں تعلیم کےلیے عملی اقدامات کررہی ہے۔شرح خواندگی میں اضافہ کےلئے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیاجائے گا۔ سکول سے باہر بچوں کا سروے کرایاجارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حقوق ہے۔ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم کے حق سے محروم نہیں رکھاجاسکتا۔ پبلک اور پرائیویٹ سکولز ملک سے ناخواندگی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔






































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 440
This Month : 13592
This Year : 61428
Total Visit : 166416
Hits Today : 3450
Total Hits : 846959
Who's Online : 6




















