سموگ کے نام پر لاکھوں چھوٹے تاجروں اور محنت مزدوری کرنے والوں کا معاشی استحصال قابل مذمت ہے: انجمن تاجران صدر بازار کینٹ
ملتان: صدرانجمن تاجران صدر بازار کینٹ چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، صدر پاکستان بزنس فورم شیخ محمد عرفان، کلب عابدخان اور صدر جیولرز ایسوسی ایشن رانا شاہد احمد نے مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سموگ کے نام پر لاکھوں چھوٹے تاجروں اور ان سے وابستہ محنت مزدوری کرنے والوں کا معاشی استحصال افسوس ناک اور قابل مذمت ہے بااثر اشرافیہ اور مافیا پابندی کے باوجود تعمیراتی کام بھی کرارہے ہیں اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں ، کارخانے بھی چل رہے ہیں حکومت کی ساری پالیسیاں اور قانون صرف سفیدپوش و غریب طبقہ کیلئے ہیں موسم بہتر ہونے کے باوجود تجارتی مراکز کی 8 بجے جبری بندش ناقابل برداشت ہے مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے مرکزی صدر ملک زاہد اعوان اور سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ نے کہا شٹرپاور سفیدپوش تاجر بدترین معاشی حالات کے باعث خودسوزی کی حد تک مجبور ہوچکا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور سمارٹ لاک ڈاؤن ختم اور محکمہ ماحولیات ، محکمہ جنگلات اور دیگر ذمہ داران کا احتساب اور کارکردگی بہتر بنائے وگرنہ تاجر مکمل ہڑتال کردینگے اجلاس میں باسط توقیر انصاری ، خواجہ دلشاد احمد ، جاویدبٹ، شیخ طیب اویس، عمران انصاری ، رانا مقصود احمد، عمران بھٹہ، اخترحسین ودیگر شریک تھے۔






































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 440
This Month : 13592
This Year : 61428
Total Visit : 166416
Hits Today : 3456
Total Hits : 846965
Who's Online : 6




















