استحکام پاکستان پارٹی پسے ہوئے مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی: محبوب سبحانی
ملتان : استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما محبوب سبحانی نے کہا ہے کہ آ ئی پی پی پسے ہوئے مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی بہت جلد ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا محبوب سبحانی نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ائی پی پی کے کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرخ چیمہ سمیت ملتان ڈسٹرکٹ کی تنظیم سازی کے لیے مرزا فاروق جان،محبوب سبحانی،مخدوم شاہد ہاشمی ایڈوکیٹ،نقش حسین،یاسمین اکبر،سعدیہ کنول ایڈوکیٹ شامل ہیں جنہوں نے ائی پی پی کی تنظیم سازی کے لیے رابطہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے انشاءاللہ انے والے دنوں میں ائی پی پی بڑی سیاسی جماعت ابھر کر سامنے ائے گی ۔






































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 440
This Month : 13592
This Year : 61428
Total Visit : 166416
Hits Today : 3452
Total Hits : 846961
Who's Online : 6




















