ملتان(صفدربخاری سے) سوئی نادرن گیس کمپنی نے صارفین کو کھانے کے اوقات میں بلاتعطل اور معیاری گیس فراہم کرنے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنرل منیجر احمد جواد خان کی خصوصی نگرانی میں کیے گئے ہیں۔  پریس کانفرنس میں جنرل منیجر جناب احمد جواد خان خاکوانی نے مختلف میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دی۔ جس میں انہوں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا گیا جس پر ایک ارب بائیس کروڑ روپے کے اخراجات کئے گئے، اسکے علاؤہ گیس نیٹ ورک نئی لائنوں کے اضافہ بیالیس کروڑ روپے خرچ کئے گئے، صارفین کی شکایات پر سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تقریبآ 3500 کے قریب شکایات کا ازالہ کیا گیا، ٹاسک فورس کی کارکردگی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ جولائی سے اب تک 686 میٹر منقطع کئے گئے اور 56 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ نئے کنکشن کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا ساڑھے تین لاکھ کے قریب درخواستیں جمع ہوچکی ہیں اور تقریباً 2500 افراد کی سیکورٹی ادا ہوچکی ہے مگر بین ہونے کی وجہ کنکشن نہیں دیئے جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن کی سیکیورٹی جمع ہے وہ اپنے سیکیورٹی کے بدلے گیس سیلنڈر بھی لے سکتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین کی شکایات سننے کے لئے 1199 کے علاؤہ پی ٹی ٹی سی ایل نمبر ، ای میل اور سکائپ پر بھی شکایت کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ سوئی گیس عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے۔ گیس سیلنڈر کے بارے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہمارے سیلنڈر ہر لحاظ سے محفوظ اور لیک فری ہوتے ہیں جنہیں دو یا تین بار مختلف مراحل میں چیک کیا جاتا ہے اور ہمارے فٹر گھروں میں سیلنڈر پہنچا کر فٹ بھی کرکے آتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی لیکج کا احتمال نہ ہو۔ کمپریسر استعمال پر انہوں نے بتایا کہ صارفین کمپریسر استعمال نہ کریں بلکہ ہمیں کال کریں تاکہ گیس پریشر کا مسئلہ حل ہوسکے۔ کمپریسر کا استعمال جان لیوا عمل ہے۔ اس سے اجتناب کریں۔ کمپریسر استعمال پر ہماری پالیسی بہت اور واضح ہے۔ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔