ملتان : صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزامحمدارشدالقادری نے دربار نوشاہی قادری میاں معراج علی شاہ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اتحادِ ملت اسلامیہ وقت کاتقاضہ اوراہم ضرورت ہے برصغیر کے مسلمانوں کودینِ اسلام کے مطابق ڈھالنے والے اولیاء کرام علیہ رحمہ ہیں صاحبزادہ میاں شفقت طلال تاشفین صدرمشائخ ونگ پاکستان سنی تحریک ملتان دربار نوشاہی قادری کو سجادگی کی سپردگی سجادہ نشین صاحبزادہ میاں یوسف جمال عارفین کی اعلیٰ ظرفی ہے معروف قانون دان سیاستدان محمد حسین بابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کااستحکام نظامِ مصطفٰے صلی اللہ وآلہ وسلم میں ہے پیرنویدفریدچشتی نے کہا اولیاء اللہ نے براعظم ایشیا کودینِ اسلام سے ضیاء بارکیا صاحبزادہ میاں شفقت طلال تاشفین نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرموجودہ دور کے رافضی خارجی ناصبی فتنوں سے بچاجاسکتاہے پیربابرفریدچشتی،پیرافضل فرید چشتی،نصرت کمال صالحین، عظمت بلال صادقین، بابونفیس انصاری،شیخ فیضان گوریجہ،حسنین رضا ایڈووکیٹ، علامہ غلام جیلانی نقشبندی،علامہ لیاقت سعیدی، پروفیسر اسحاق ساقی، پیرمظہر فاروق بھٹہ،بیداروارثی،فیصل وارثی، امانت علی، پیر مظہر صدیق چشتی، سرفراز اویسی، راناغلام مرتضیٰ قادری، ملک رفیق،مظفر حسین، ندیم انصاری،رانانفیس، مرزا فرقان، حافظ مبارک عطاری، علامہ طاہر رضاقادری،علامہ محمد علی مہروی، مولانااقبال خان عطاری، اسرارعلی،عمران عطاری رضوی، ذیشان شانی، فیاض حامدی،طلحٰہ طلال،طحٰہ طلال،خالدالطاف،وراثت علی، اعمش ارشدقادری، حافظ احمدعبید عطاری،راناخالد،جنیدارشد، عبدالقادر، شیر محمد، محبوب قادری، ودیگر سینکڑوں معتقدین محبین شریک تھے تلاوت کلام پاک سے حافظ محمدفیصل نے آخری نشست کاآغاز کیا ثناخونواں نے اپنی حاضری پیش کی بعدازاں محفل سماں میں فیصل آباد سے ریاست علی وہمنواقوال، اورملتان سے افضل وہمنواقوال نے حاضری پیش کی ختم شریف کے بعد اختتامی دعا میں ملک وملت فلسطین، غزہ، لبنان، کشمیر، میانمار کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی آخرمیں حاضرین کولنگرپیش کیاگیا۔