پی ٹی ائی کی احتجاج کی کال کے باعث گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے: ساجد اعوان
ملتان : پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ساؤتھ پنجاب کے صدر ساجد اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی احتجاج کی کال کے باعث گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے اور ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل نہ کیا جائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ساجد اعوان نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ائے روز ناجائز جرمانوں ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے لیے کاروبار زندگی بحال رکھنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے اب پی ٹی ائی کی احتجاج کی کال کے باعث ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ افسوس ناک ہے اسی لیے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کیا جائے اگر پی ٹی ائی کے احتجاج کو روکنا ہے تو حکومتی مشینری خود اپنا بندوبست کرے نہ کہ کسی کا معاشی قتل کرے۔






































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 440
This Month : 13592
This Year : 61428
Total Visit : 166416
Hits Today : 3456
Total Hits : 846965
Who's Online : 6




















