نشتر ہسپتال میں سیکنڑوں خاک روب خواتین کو تنخواہیں نہ ملنےکا معاملہ،،مہر مظہر کات کی نشتر انتظامیہ سے ملاقات،اے ایم ایس نشترکی چند روز میں تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی
ملتان : نشتر ہسپتال میں سیکنڑوں خاک روب خواتین کو چارماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سرائیکی راہنما مہر مظہر کات کی نشتر انتظامیہ سے ملاقات اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے اے ایم ایس نشتر ڈاکٹر علی رضا اور ایم ایس کے پی اے نعیم بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورنشتر میں وسیب کی غریب خاکروب خواتین کو چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر انتظامیہ کے سامنے احتجاج کیا۔اس موقع پر اے ایم ایس اور ایم ایس کے پی اے نے مہر مظہر کات کو بتایا اور یقین دلایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر چیک لیٹ ہو گے تھے مگر اب اسی ہفتے میں تمام خاکروب خواتین کو تنخواہیں مل جائیں گی ۔سرائیکی راہنما نے نشتر انتظامیہ کو واضح کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر تمام بقایا واجبات تنخواہیں ادا نہ کی گیئں تو سرائیکستان نوجوان تحریک شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔ڈاکٹر علی رضا اور نعیم بلوچ نے کہا کہ ہم نشتر کے ملازمین کے مسائل کو ہر صورت حل کریں گے اور اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر کاظم خان خود ذاتی دلچسپی لے کر کام کرتے ہیں۔اس موقع پر سرائیکی راہنما نے ڈاکٹر علی رضا اور نعیم بلوچ کے رویہ اور تعاون کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایم ایس نشتر و انتظامیہ جلد خاکروب خواتین کے مسائل حل کرے گی







































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 440
This Month : 13591
This Year : 61427
Total Visit : 166415
Hits Today : 3422
Total Hits : 846931
Who's Online : 4




















