ملتان:  وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ آ ج کے نوجوان کل کے معمار ہیں جو تعلیم و کھیل کے میدان میں دنیا بھر میں وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں حکومت پاکستان بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سیکرٹریٹ میں سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ناصر میو سے کی گئی ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے اج پڑھے لکھے نوجوان روزگار نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ان کے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بلا سود آ سان شرائط پر قرضے بھی دئیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کر سکیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے کے لیے باشعور طبقہ اپنا کردار ادا کرے تاکہ وہ سماجی برائیوں سے بچیں اور اپنے علاقہ،خاندان کے لیے بہتر معاون ثابت ہو سکیں۔