ملتان:  مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرانجمن تاجران صدربازار کینٹ چوہدری محمود علی، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور کلب عابد خان نے کہا ملتان سمیت صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ کے ذمہ دار محکمہ ماحولیات ، محکمہ جنگلات ، پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ ترقیاتی ادارے ہیں سارا سال شجرکاری کے نام پر مہم پر کروڑوں روپے کی خوردبرد کی جاتی ہے یہی وجہ ہے عملی طور پر کارکردگی کا پول کھل گیا ہے اداروں کی کرپشن اور نااہلی کی سزا تاجروں اور عوام کو لاک ڈاؤن کے نام پر دی جارہی ہے ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار اداروں کے افسران کے خلاف سخت احتساب کی ضرورت ہے مرکزی صدرملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ نے کہا تاجر برادری جمعہ، ہفتہ، اتوار تین دن کے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی کو مسترد کرتےہیں عوام کی سہولیات میں اضافہ اور جرائم کی روک تھام کے زریعے ریلیف دینے کی بجائے پولیس اور انتظامی اداروں کو جبری تجارتی مراکز بند کرانے پر لگا دیا ہے تاجر اپنے ہی اداروں اور پولیس سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تاجر برادری چیف جسٹس سپریم کورٹ اور حکومت سے مطالبہ کرتےہیں عوام وتاجرکش اقدامات سے گریز اور سموگ سے نجات کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں اجلاس میں شیخ محمد شفیق، راناشاہداحمد ، اعجازکریم ، باسط توقیر انصاری ، شیخ محمد عرفان ، خواجہ دلشاد احمد، عمران انصاری ودیگر شریک تھے۔