ایپکا یونٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کا اجلاس ،، صدارت ملک عبدالمجید نے کی
ملتان: ایکسائز آفس ملتان میں ایپکا یونٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے اجلاس کی صدارت ملک عبدالمجید نے کی،اجلاس کے مہمان خصوصی ایم احسان خان سدوزئی اورجنرل سیکرٹری ملک حسن عباس سپرا تھے، اجلاس میں منور حسین خان، ماجد کریم، حنان ،اصغر حسین، لیاقت حسین، شبیر غوری, عمران منظور ،نعیم نیازی، طاہر عباس سندیلہ ،عدنان وحید خان، محمد شفیق اور عطا محمد نانڈلہ نے شرکت کی اجلاس میں ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی اور جس ملازم کو کوئی مسئلہ پیش ہے وہ یونین آفس میں اپنی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔اجلاس میں صدر ملک عبدالمجید نے کہا کہ اگلے ہفتے وفد ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو مبارکباد بھی پیش کریں گے اور ملازمین کے مطالبات بھی پیش کئے جائیں گے اورایکسائز ملازمین کی پرموشن اور ملازمین کی بھرتی کے بارے میں بھی سفارشات پیش کریں گے۔







































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 440
This Month : 13591
This Year : 61427
Total Visit : 166415
Hits Today : 3406
Total Hits : 846915
Who's Online : 4




















