ملتان تھانہ چہلیک (میثاق سنٹر) پر اقلیتی برادری کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کائونٹر کا افتتاح کر دیا گیا
bbc news urdu نے Friday، 15 November 2024 کو شائع کیا.
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان شہر کے تمام اقلیتی برادری کیلئے خوشخبری، تھانہ چہلیک (میثاق سنٹر) میں ڈرائیونگ لائسنس کائونٹر قائم کر دیا۔ خواتین وحضرات اپنی مرضی کے مطابق ٹائم کی ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ملتان پولیس کی شروع سے کوشش رہی ہے کہ اقلیتی برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ یہ کام ملتان پولیس بخوبی سر انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بااخلاق افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔ لرنر ڈرائیونگ لائسنس، رینیو لائسنس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔ شہری میثاق سنٹر کا وزٹ کریں بہترین ماحول آپ کا منتظر ہو گا ۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 440
This Month : 13592
This Year : 61428
Total Visit : 166416
Hits Today : 3462
Total Hits : 846972
Who's Online : 6




















