ملتان رنگپور کھجی والا کھوہ کے قریب بس حادثہ، درجنوں زخمی،، سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے نشتر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی
ملتان : سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر چار اور نو میں رنگ پور بس حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے بارے دریافت کیا۔ بروز بدھ کو ملتان سے باراتی بس رنگپور جا رہی تھی کہ کھجی والا کھوہ کے قریب بس الٹ گئی جس سے درجنوں باراتی زخمیوں ہو گے۔زخمیوں میں چند شدید زخمی جن کو نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا ایک نوجوان لڑکی کا ہاتھ کٹ کر الگ ہو گیا ۔چئیرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے بس حادثہ کے زخمیوں عمران ،اعجاز اور سلیم کی نشتر جا کر عیادت کی اور ڈاکٹرز کو بہترین علاج کا کہا ۔وارڈز کے ڈاکٹر نے بتایا کہ زخمی سب بہتر ہیں اور مزید بہترین علاج جاری ہے انشاء اللہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔سرا ئیکی راہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بس حادثہ کے زخمیوں کی امداد کرے اور سرائیکی وسیب کی سڑکوں کو لاہور کے برابر کھلا اور پختہ بنایا جائے ۔






































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 440
This Month : 13592
This Year : 61428
Total Visit : 166416
Hits Today : 3458
Total Hits : 846967
Who's Online : 6




















