غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) پاکستان میں سماجی خدمات فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں:روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سےمقررین کا خطاب
ملتان : غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) پاکستان میں سماجی خدمات فراہم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مسائل کی نشاندہی سے لیکر مسائل کے ٹھوس و پائیدار حل کی تجاویز دینے اور اسے حل کرنے کے عمل میں سماجی ادارے قابل مثال کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تنظیمیں ہر قسم کے امتیاز سے بالاتر ہوکر انسانی خدمات کے ضمن میں کام کرتی ہیں۔ تبدیلی کی وکالت کرتی ہیں، اور کمزور آبادیوں کو مدد کی پیشکش کرتی ہیں۔ محدود وسائل، معاشی ناہمواری اور وسیع غربت کے امتزاج کی وجہ سے، پاکستان کو اپنے شہریوں، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس طرح ہمارے معاشرے میں این جی اوز تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کرنے اور باعزت روزگار کے ساتھ منسلک کرنے ، آفات سے نجات اور انسانی حقوق جیسے شعبوں میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ سی ایس او برج پروگرام کے تحت ، فارمر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام ڈبلیو ایچ ایچ اور یورپی یونین کے اشتراک سے روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان منعقدہ استقبالیہ تقریب سے سے صوبہ سندھ سے منتخب این جی اوز کے نمائندہ سماجی رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے میجر ( ر) مجیب احمد خان ( چئیرمین ) ، علی اعجاز ( پروگرام منیجر )، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ( صدر ) اور شفقت علی ( ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر حید رآباد) نے کیا۔ دیگر مقررنین جواد امین قریشی ، طارق فاروق ،اقراء ملہا ، توقیر طالب اور مدیحہ رحمان نے کہا کہ تمام شعبہ جات میں ہنر مندی حاصل کرنا ہر نوجوان کی ضرورت بن چکا ہے۔ ہنر کی ترقی سے معاشرتی و سماجی ترقی کا عمل تیز ہوتا ہے، اور نوجوان ہنر مند بن کر باعزت روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرکے معاشی ترقی و استحکام میں اپنا حصہ ڈال رہے ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں سماجی اداروں کا کردار اہم ہے کہ وہ معاشرتی سطح پر ہنرفراہم کرنے کے ایسے اداروں کا قیام یقینی بنا رہے ہیں جونوجوانوں کو نہ صرف مختلف ہنر کی تربیت دیتے ہیں بلکہ انہیں باعزت زندگی بسر کرنے کا بھی موقع میسر آتا ہے۔ تقریب میں شریک سندھ سے آیت سماجی رہنماوں کو ملتانی اجرک و سوغات کے تحائف دئیے گیے۔ شرکاء نے یوتھ سکل ہب کا دورہ بھی کیا۔







































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 440
This Month : 13591
This Year : 61427
Total Visit : 166415
Hits Today : 3426
Total Hits : 846935
Who's Online : 4




















