ملتان سموگ کی آڑ میں بازاروں کی جلد بندش ،،،اس پابندی کو فوری طور پر واپس لیا جائے: رانا عبدالرحمن
ملتان(صفدربخاری سے) انجمن تاجران سیداں والی بائی پاس بوسن روڈ کے صدر رانا عبدالرحمن نے سموگ کی آڑ میں بازاروں کی جلد بندش کی پالیسی کو مستر د کردیا ہے اورایسے اقدامات کو تاجر کش قرار دیا ہے ،ان کاکہنا ہے کہ کارو بار پہلے ہی مندے کا شکار ہیں،خاص طورپر چھوٹے تاجروں کا اپنی دکانوں کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہورہا ہے ، ان حالات میں رات آٹھ بجے بازار بند کرنے کی پابندی سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ سموگ و فضائی آلودگی کے ذمہ دار تاجر نہیں ہیں ، لیکن سزا انہیں ہی سنادی گئی ہے ، جبکہ سموگ کے پھیلاؤ کے بڑے اسباب کے خلاف کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ، انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ فضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ ہے،اس کے بعد دیگر عوامل آتے ہیں ، مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ،جبکہ پولیس کے ذریعے تاجروں سے زبردستی دکانیں بند کرائی جارہی ہیں ،جس سے تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں کے علاوہ مال آف ملتان سمیت دیگربڑے بڑے مالز بھی زبردستی بند کرائے جارہے ہیں ،جبکہ وہ تو ایک محفوظ چاردیواری میں کاروبار کررہے ہیں ،انہیں بھی فضائی آلودگی کے پھیلاؤ کی آڑ میں بند کرادیاجاتا ہے ، اس پالیسی کی وجہ سے نہ صرف تاجروں بلکہ شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ڈور شاپنگ مالز اور چھوٹے تاجروں کو رات دس بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے ،انہوں نے انتباہ کیا کہ اس پابندی کو فوری طور پر واپس لیا جائے ، بصورت دیگر معاشی حالات سے تنگ تاجر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے ۔







































Visit Today : 434
Visit Yesterday : 440
This Month : 13591
This Year : 61427
Total Visit : 166415
Hits Today : 3417
Total Hits : 846926
Who's Online : 4




















