ملتان (صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے پنجاب کے شہریوں کیلئے اپنی گاڑیوں پر پسندیدہ نمبر لگوانے کیلئے خصوصی سکیم کا اجراء کردیا گیا ہے ۔ شہری اپنی گاڑیوں پر من پسند نمبر پلیٹ لگانے کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ وینیٹی نمبر پلیٹس نامی سکیم کو ابتدائی طور پر 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان کٹیگریز میں کارپوریٹ ، پلاٹینم اور گولڈ کیٹیگری شامل ہیں ۔ سکیم کے تحت پنجاب بھر کے شہری اپنی گاڑیوں پر اپنے من پسند نمبرز لگوانے کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ واضح رہے 11 نومبر سے شروع ہونے والی سکیم کے تحت پنجاب بھر سے اب تک 64 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔ اس سلسلے میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کاروباری حضرات اور معروف کمپنیاں اپنے من پسند نمبروں کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ ماضی میں شہریوں کی جانب سے بھاری رقم ادا کرکے من پسند نمبر لگوانے کی روایت رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے سرکاری ریونیو میں اضافے کیلئے اقدامات کئے ہیں