ملتان:  صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزامحمدارشدالقادری نے کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ کے سفاک قاتل دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکےنشانِ عبرت بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ ایسے دہشت گرد درندوں کو پاک فوج ان شاءاللہ عزوجل جلداز جلد عبرت کا نشان بنا دے گی ہمیں اپنی فوج پر پورا یقین اوراعتماد ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شھداءِ کوئٹہ کے لواحقین کی داد رسی کے لئے جلدامدادی پیش رفت کی جائے اور زخمیوں کومکمل دیکھ بھال اوربہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جائیں اللّٰہ تعالٰی پاکستان کواستحکام عطافرماے اورہمیشہ امن وامان اورسلامتی برقرار رکھے اللہ تعالیٰ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی مدد فرماے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے دہشت گردملک وقوم کے دشمن ہیں اورکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان انسانیت کے قاتلوں کو جلد از جلد انجام تک پہنچانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دھماکے کے شھداء کے لئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلداز جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعاگوہیں