جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا عبدالرحیم چترالی کی وفات،مرحوم علم و عمل کے پیکر اور جید عالم دین تھے: مفتی عامر محمود و دیگرکا اظہار افسوس
ملتان: جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود ،جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ناظم اطلاعات رانا محمد سعید سمیت جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں، ناظم عمومی حافظ نصیر احمد احرار، نائب امراء مفتی مظہر اسعدی، مولانا جمال عبدالناصر، سید زکریا شاہ، راؤ عبدالقیوم، ناظمین، ڈاکٹر ضیاء الرحمن امازئی، احتشام الحق گیلانی، عبدالمعین قریشی، حافظ غضنفر عزیز، مفتی عبدالخالق مہار، مولانا عبدالمجید توحیدی اور اسید خواجہ نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا عبدالرحیم چترالی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم مولانا عبد الرحیم چترالی علم و عمل کے پیکر اور جید عالم دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت اور دین کی اشاعت میں گزری مرحوم انتہائی متقی پرہیزگار اور ایک نیک سیرت شخصیت تھے جن کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے فیض کو تاقیامت جاری وساری فرمائے ہم مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں







































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 440
This Month : 13656
This Year : 61492
Total Visit : 166480
Hits Today : 4126
Total Hits : 847635
Who's Online : 18




















