بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں اور نہ ہی سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک دیا گیا ہے: جے یو آئی
bbc news urdu نے Saturday، 9 November 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد:جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔ گزشتہ روز ذرائع نے خبر دی تھی کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ان رابطوں میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہئے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا، مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 525
Visit Yesterday : 440
This Month : 13682
This Year : 61518
Total Visit : 166506
Hits Today : 4294
Total Hits : 847803
Who's Online : 6




















