پنجاب آرٹس کونسل ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سید توصیف توصیفی کے فن پاروں پر مشتمل تین روزہ قرآنی خطاطی نمائش کا افتتاح ،،، مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر عبد الجبارتھے
ملتان(صفدربخاری سے) پنجاب آرٹس کونسل ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سید توصیف توصیفی کے فن پاروں پر مشتمل تین روزہ قرآنی خطاطی نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ملتان ڈویژن. عبد الجبار نے زوار آرٹ گیلری ملتان آرٹس کونسل میں کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے چائلڈ قرات خواں ہونہار طالب علم محمد راحم جاوید سے ہوا بعد ازاں نعت رسول مقبول معروف نعت خواں شوکت سعیدی نے نوے کا ہدیہ پیش کیا مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن عبد الجبار نے معروف خطاط سید توصیف توصیفی کو شاندار نمائش پر مبارکباد دیتے ہوئے منفرد کام کو بے حد سراہا تقریب سے خطاب میں سید توصیف توصیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطاطی کا فن انہیں خدا کی خاص عنایت ہے اور اس نمائش کا مقصد نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے فن سے روشنائی کرنا ہے مقررین میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر معروف خطاط مختار علی، آصف کھیتران،سیئنر صحافی رفیق قریشی نے خطاب میں کہا کہ سید توصیف توصیفی نے قدرت کے رنگوں کو قلم کے ذریعے فن پاروں پر پھیلا دیا اور دنیا کی عظیم کتاب قرآن پاک کے حروف کو خوشنمائی خوبصورت رنگوں سے سجاتے ہوئے اپنی صوفیا نہ اور تصوف کی سوچ کی عکاسی کی ہے مہمان خصوصی ایڈیشن کمشنر نے بورے والا کے آرٹسٹ کی قرآنی خطاطی سے متاثر ہوتے ہوئے انہیں دیگر شہروں میں بھی نمائش لگانے کیلئے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی تین روزہ نمائش میں این این ایس زرعی یونیورسٹی ،وومن یونیورسٹی ،اور ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء طالبات فیکلٹی ممبرز کے علاؤہ عمائدین شہر آرٹسٹوں فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سید توصیف توصیفی کے خط رومی،خط نستعلیق،خطر عربی،خط ثلث،خط کوفی ،رنگوں کے امتزاج کو نئے انداز سے پیش کرنے پر طلباء طالبات نے تعلیمی ٹور کے طور پر سوال و جواب بھی کئے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اور مہمانان اعزاز کو شیلڈز دی گئیں۔








































Visit Today : 497
Visit Yesterday : 440
This Month : 13654
This Year : 61490
Total Visit : 166478
Hits Today : 4093
Total Hits : 847603
Who's Online : 23




















