بانی پی ٹی آئی عمران خان امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے پر خوش ہیں: علی محمد خان
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ جوبائیڈن کے دور میں مداخلت ہوئی اور اس دور میں جو منفی رویہ تھا ٹرمپ کے آنے سے وہ نیوٹرل ہو جائے گا تو فرق پڑے گا۔ علی محمد خان کے مطابق عمران خان نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو میرا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ایک اچھا دوستانہ تعلق تھا، اگر وہ لوگ آتے ہیں جن سے اچھا تعلق رہا ہو تو یہ اچھی پیشرفت ہے۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی بات کی، بانی نے اس سے اتفاق کیا مگر کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ صرف احتجاج ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں ہی مکمل ہو گا امریکا سے نہیں۔







































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 440
This Month : 13656
This Year : 61492
Total Visit : 166480
Hits Today : 4134
Total Hits : 847643
Who's Online : 18




















