سزائے موت کے ملعون کے مدد گاروں کے خلاف تحریک تحفظ ناموس رسالت کا اہم اجلاس ،سینئر وکلا کی خصوصی شرکت
ملتان(صفدربخاری) تحریک تحفظ ناموس رسالت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہرین قانون چوہدری ذوالفقار سدھو ایڈووکیٹ،عظیم الحق پیر زادہ ایڈووکیٹ،حافظ اللہ دتہ کاشف ایڈووکیٹ، سید اطہر شاہ بخاری ایڈووکیٹ، میاں آصف محمودا خوانی، محمد ایوب مغل،مرزا ارشد قادری،عبدالرحیم گجر،علامہ عنایت اللہ رحمانی،عبدالحق مجاہد،حافظ محمد عمر، بشارت عباس قریشی، یو نس غازی،شریک ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنید حفیظ ملعون جس کو عدالت نے سزائے موت سنائی ہے اس کی معاون اور شریک جرم شیریں زبیر نے یونیورسٹی سے واجبات لینے کے لیے قانونی نوٹس دیا ہے جبکہ یہ سزائے موت کے قیدی کی مددگار ہے اور اس نے یونیورسٹی میں کام کرنے کی بجائے تسلسل سے سالہ سال دیگر جگہ پر نوکری کی ملتان سے راہ فرار اختیار کی اب وہ زکریا یونیورسٹی سے پیسے لینا چاہتی ہے جو کہ سرا سر ناجائز اور ڈاکہ زنی ہے تحریک کے تمام ذمہ داران نے وائس چانسلر بہاؤدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کو باور کروایا ہے کہ ایسا کام کرنے سے واجبات ادا کرنے سے باز رہے اور اگر یہ ایسا ہوا تو تحریک بھر پور قانونی چارہ جوئی کرے گی ان افراد کے ساتھ جو اس میں شریک ہوں گے یہ قومی خزانے کو دانشتہ اور سازش کے تحت نقصان پہنچانا ہے اور محکمہ انٹی کرپشن بھی اس سلسلے میں شواہد اکٹھے کرے اور اس پر کاروائی کرے اس کے لیے باقاعدہ غور کرنے کے لیے اور ایک مضبوط لائحہ عمل بنانے کے لیے تحریک کے ساتھی غور کر رہے ہیں اور جلد ایک مضبوط لائحہ عمل دیں گے اجلاس میں وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے ذمہ داران سے کہا گیا ہے کہ وہ شیر یں زبیر کو کسی صورت واجبات ادا نہ کریں وہ اپنے کیے پر ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تحریک تحفظ ناموس رسالت میں تمام مسالک اور وکلا کی نمائندگی ہے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے وکلا تحریک میں شامل ہیں سخت قانونی کاروائی کے لئے فوری مشاورت کر رہے ہیں۔






































Visit Today : 524
Visit Yesterday : 440
This Month : 13681
This Year : 61517
Total Visit : 166505
Hits Today : 4287
Total Hits : 847796
Who's Online : 6




















