فراڈ اور لوٹ مار کرنے والے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرکے جعلی کاروبار اور بوگس کمپنیاں چلا رہے ہیں : کنزیومر رائٹس فورم
ملتان : کنزیومر رائٹس فورم کےصدرملک قسورعںاس گرا ایڈوکیٹ ، لیگل ایڈوائزر محمد عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، ملک اویس نانڈلہ ایڈووکیٹ اور مہمان خصوصی سماجی راہنماء ملک اشفاق احمد سندیلہ نے کنزیومر رائٹس فورم اور ہیلپرز فورم کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر منظم طریقوں سے تشہیری مہم کے زریعے جعلی کمپنیاں اور ادارے سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار کررہی ہیں صارف شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے واقعات رونما ہورہے ہیں اس ضمن میں سائبرکرائم اور متعلقہ اداروں کی جانب سے غیرذمہ دارانہ طرزعمل اور بےحسی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے عوام کی جان ومال کا تحفظ اور شہریوں کا معاشی استحصال روکنا حکومتی ذمہ داری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، چیف آرگنائزر معظم وحید خواجہ اور جنرل سیکرٹری کلب عابد خان نے کہا دور حاضر میں فراڈ اور لوٹ مار کرنے والے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرکے جعلی کاروبار اور بوگس کمپنیاں چلا رہے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ایسے فراڈ مافیا کیلئے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہے تاجروسماجی راہنماؤں اعجاز کریم، خواجہ دلشاد احمد ، شیخ طیب اویس اور پاکستان بزنس فورم ملتان کےصدر شیخ محمد عرفان نے حکومت سے اصلاح احوال اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔






































Visit Today : 385
Visit Yesterday : 0
This Month : 385
This Year : 64104
Total Visit : 169092
Hits Today : 2016
Total Hits : 873830
Who's Online : 6




















